براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

حکومت دنیا بھر میں سب سے سستا حج پیکج دے رہی ہے: وفاقی وزیر مذہبی امورکا دعویٰ

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نےکہا ہےکہ اس سال حج کے حوالے سے بہترین انتظامات کیےگئے ہیں، ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری…

رانی پورکمسن ملازمہ ہلاکت کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

رانی پور میں پیر کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس میں مقتولہ کی والدہ شبنم نے ملزمان سے صلح کرلی۔ وکیل نے مدعی کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان بھی عدالت میں جمع کرادیا ہے، مقتولہ بچی فاطمہ کی والدہ کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے…

‘ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے’، عمران خان کے آرمی چیف کو خط پرعرفان صدیقی کا شاعرانہ…

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھےگئے خط پر شعر پڑھ کر تبصرہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سےگفتگو میں عرفان صدیقی نے تبصرہ کرتے ہوئے مرزا غالب کا یہ شعر پڑھا۔ خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ…

بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات انکی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیں گے: آرمی…

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں اور پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف…

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا ہے۔ پانچ ججز نے سینیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کوبھی ججز…

عمران خان کے آرمی چیف کو خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم خیر مقدم کرینگے: بیرسٹر گوہر

چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک بانی پی ٹی…

وزیراعظم کا یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکج لانے کا اعلان

وزیر اعظم شہبازشریف نے اس بار ماہ رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر ہی رمضان پیکج لانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے…

پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

پیکا ایکٹ میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہری قیوم خان کی جانب سے پیکا ترامیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پیکا ایکٹ میں ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں،…

نیپرا نے 4 بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر بھاری جرمانے کردیے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہلک حادثات سے بچاؤ کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانے کردیے۔ نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔ حکم نامے کے…

سینیٹ کمیٹی میں بھکاریوں سے متعلق سزاؤں میں اضافے کا بل منظور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پریونشن آف سمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھکاریوں کے حوالے سے سزاؤں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سینیٹر فیصل سلیم کی صدرات میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے…