براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
پنجاب حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو آئندہ فصل نہیں ہوگی: چیئرمین کسان اتحاد
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نےکہا ہےکہ پنجاب حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو گندم کی آئندہ فصل نہیں ہوگی۔
ملتان میں کسان تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نےکہا کہ وفاقی…
اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نےکہا ہےکہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے۔
اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے…
سیالکوٹ: اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات، نوٹ لُٹانے کیلئے ہال میں کنٹینر کا خصوصی…
سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی شادی میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی گئی۔
بارات گاؤں سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نےنوٹ برسائے، بارات کے شادی ہال پہنچنے پر ملکی اور غیر ملکی کرنسی لُٹائی گئی۔…
عمران خان کی جانب سے این آر اوپر دستخط کا معاملہ، حامد رضا نے صحافی کے سوال کا کیا جواب دیا؟
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے این آر او پر دستخط سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد…
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے وہ چاہتی ہیں کہ ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو ، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
مریم نواز نے اپنی چھت…
طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے لڑکیوں سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے: ملالہ
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، انہوں نے ایک دہائی سے خواتین کو تعلیم سے محروم کر رکھا ہے۔
مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اورچیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے…
کوئٹہ: سِنجدی کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنو ں کی لاشیں نکال لی گئیں
کوئٹہ کے علاقے سِنجدی میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
کوئٹہ کے علاقے سِنجدی میں کوئلے کی کان میں پھنسے کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری، کان میں پھنسے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں…
کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز تباہ کرنے کا پہلا مرحلہ آج سے شروع
کرم: ضلع کرم میں قیام امن کیلئے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔
کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز تباہ کرنے کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے اپر اور لوئر کرم کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے…
امدادی سامان کی فراہمی کیلئے ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا
بگن: پارا چنار میں اشیائے ضروریہ کی قلت دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس حوالے سے امدادی سامان کی فراہمی کے لئے ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے بگن متاثرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مزید 7…
اسد قیصر کا خواجہ آصف اور مریم نواز پر مذاکرات ناکام کرنے کی کوشش کا الزام
پشاور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہےکہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ کہا مذاکرات سے متعلق ہماری کمٹمنٹ ہے اس…