براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا، سسٹم کراچی سے کتنا دور ہے؟

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کراچی سے تقریباً 1075 کلو میٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور یہ سسٹم 36 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ابتدائی طور…

2023 میں ہونیوالے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثےکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثےکے مرکزی ملزم محمد سعید عرف سعید سنیارا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔…

ڈی جی خان: خاتون سے تعلق کے الزام میں پانی میں ڈبونے کا معاملہ، نوجوان اپنے بیان سے مکرگیا

ڈیرہ غازی خان میں نوجوان نے خاتون سے تعلق کے الزام میں جرگے کے حکم پر پانی میں ڈبوئے جانے کے معاملے سے متعلق پولیٹیکل انتظامیہ کوبیان حلفی جمع کرادیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جرگے کے فیصلے پرگہرے پانی میں ڈالےگئے نوجوان نے…

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔ اس کے علاوہ گرم علاقوں میں ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول 15 جون سے 31 اگست…

گھارو پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی،کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹرپلانٹ پرکیبل اور سی ٹی فالٹ کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود بھی ٹھیک نہ ہوسکا۔ ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود فالٹ ٹھیک نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے۔…

بھارت بی ایل اے کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے: وزیر دفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھارت کی پراکسی کے طورپر لڑرہی ہے اور بھارت ان کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کو پوری قوت سے جواب…

پاکستان میں گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی کہاں ریکارڈ کی گئی؟

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ گز شتہ روز سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری…

برطانیہ کی سیاسی تاریخ کا منفرد اعزاز پاکستانی ڈاکٹر نے اپنے نام کرلیا

پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی اور کشمیری نژاد شخصیت کو ’’لائف ٹائم اعزازی فری مین آف اولڈھم‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔ اولڈھم کے سالانہ کونسل اجلاس میں تاریخی فیصلہ متفقہ طور پر ممتاز کشمیری نژاد…

پاکستان اور چین کی سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت

پاکستان اور چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کی بیجنگ میں…

دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا: وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خضدار حملے کے بعد کوئٹہ کے ہنگامی دورے میں عزم کا اظہار کیا بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم ایک روزہ ہنگامی دورے…