براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

بھارت نے پانی روکا تو ہمارے ردعمل کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ کوئی پاکستان کا پانی روکنےکی جرات نہ کرے، بھارت نے پانی روکا تو پاکستان کے ردعمل کے نتائج سالوں اور دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔…

بھارت کیخلاف کامیابی ٹیم ورک سے ملی اور ٹیم کو ہدایات نواز شریف نے دی تھیں، ایاز صادق

مسلم لیگ ن کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہےکہ بھارت کے خلاف کامیابی ٹیم ورک سے ملی ہے اور ٹیم کو ہدایات نواز شریف نے دی تھیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دشمن کو عبرت ناک شکست دینے میں ٹیم ورک…

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے جہاں چینی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ…

اسلامیہ کالج پشاور: ہراسگی کیس میں پروفیسرکی برطرفی کے بعد دیگر اساتذہ کیلئےضابطہ اخلاق جاری

اسلامیہ کالج پشاور نے ہراسگی کیس میں پروفیسر کی برطرفی کے بعد دیگر اساتذہ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ اسلامیہ کالج پشاور میں ہراسگی کیس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی برطرفی کے بعد کالج انتظامیہ نے دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے نیا ضابطہ اخلاق…

ائیر ڈیفنس تباہ کرنیکی بھارتی کوشش ناکام رہی، پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا

7 سے 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان کی حدود میں 200 سے زائد ڈرونز بھیجے، جن میں مہنگے اور جدید "ہارپی" اور "IAI ہیروپ" ڈرونز شامل تھے۔ یہ ڈرونز "الیکٹرانک سپورٹ میژرز " سے لیس ہوتے ہیں جو دشمن کے ائیر ڈیفنس سسٹم سے نکلنے والی ریڈیئیشن…

کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹوں تک پہنچ گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی 12سے14گھنٹوں تک غائب رہتی ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری،کورنگی، لانڈھی،نیوکراچی، نارتھ کراچی، سرجانی، ناظم آباد، ملیر، قائدآباد اور ایف بی…

بھارت کو جہاز دینے والی کمپنی کہہ رہی ہے پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہونا چاہیے: گورنر سندھ

حیدرآباد: گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جس کمپنی نے انڈیا کو جہاز دیے وہ کہہ رہے ہیں اب انہیں پائلٹ کے بغیر جہاز نہیں دیں گے۔ سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہادتوں کا جذبہ ہمارے جوانوں میں…

بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا، لیاقت بلوچ

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور…

آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان نچھاور کرنے کیلئے تیار ہے، ہم تو جیتے ہی شہادت کیلئے ہیں: صدر ملکت

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے آرمی چیف کے مشکور ہیں جو ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ سکتے ہیں، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ گوجرانوالہ کنٹونمنٹ میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر…

دفتر خارجہ میں اہم تقرریوں کے لیے افسروں کے انٹرویو مکمل

دفتر خارجہ میں اہم تقرریوں کے لیے اعلیٰ سطح کی مشاورت مکمل کرلی گئی۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قانونی شعبے میں اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔…