براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

غزہ میں تعمیرنو کیلئےعرب لیگ کامصرمیں ایمرجنسی سمٹ کا اعلان

غزہ میں تعمیر نو کیلئے عرب لیگ نے مصرمیں ایمرجنسی سمٹ کا اعلان کردیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل عرب لیگ کے سمٹ میں شریک ہوں گے، عرب لیگ سمٹ میں غزہ کیخلاف ٹرمپ منصوبے کے متبادل لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عرب ممالک پہلے…

رمضان المبارک: حاکم فجیرہ کا 111 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

حاکم فجیرہ نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر 111 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فجیرہ کے حاکم اور سپریم کونسل کے رکن شیخ حمد بن محمد الشرقی نے رمضان المبارک کے موقع پر فجیرہ کی اصلاحی اور تعزیری اداروں سے…

رمضان المبارک: مراکش میں مہنگی اشیاء خورونوش کی بائیکاٹ کی مہم شروع

مراکش میں رمضان المبارک میں نرخوں میں بڑے اضافے پر احتجاجاً متعدد بنیادی اشیاء خورونوش کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی گئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عوام نے قیمتوں میں حیران کن اضافے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مچھلی، انڈے،…

امریکا نے اسرائیل کو 3 ارب ڈالر کا اسلحہ اور بلڈوزرز فروخت کرنے کی منظوری دیدی

امریکا نے اسرائیل کو 3 ارب ڈالر کا اسلحہ اور بلڈوزرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمعہ کے روز 3 ارب ڈالر کا اسلحہ، بلڈوزرز اور دیگر آلات اسرائیل کو فروخت کرنے کی منظوری دی جن میں غزہ پر استعمال…

شہد کی مکھیوں کے حملے سے 90 سالہ بزرگ خاتون ہلاک

بھارت میں شہد کی مکھیوں کے حملے سے 90 سالہ بزرگ خاتون ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع چتور گڑھ میں پیش آیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیلی گاؤں سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ امری بائی نامی بزرگ خاتون…

’کیا آپ کے پاس کوئی ڈھنگ کا سوٹ نہیں تھا جو پہن کر آتے‘، ٹرمپ سے ملاقات میں امریکی صحافی کا…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس آنے والے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو جہاں امریکی صدر اور نائب صدر کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا کرنا پڑا وہیں امریکی صحافی بھی اس کام میں پیش پیش رہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ…

بھارت: پاک بھارت میچ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان شہری کا گھر گرا دیا گیا

پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان کا گھر گرا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک مسلمان شہری نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو گھر میں ٹی…

یوکرینی صدر کا ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی…

یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی حادثے سے متعلق ایک آڈیو نے سوالات اٹھا دیے

سن 2023 میں یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی حادثے سے متعلق ایک آڈیو نے سوالات اٹھا دیے۔ 14 جون 2023 کو یونانی سمندری حدود میں کشتی ڈوبنے سے 650 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیک آڈیو میں یونانی حکام…

ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں داخل ہیں۔ ویٹی کن کی جانب سے جاری…