براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

یوکرینی صدر معدنیات امریکا پر قربان کرنے کو تیار ہوگئے: برطانوی میڈیا کا دعویٰ

دوسرے کے چڑھائے میں آکر روس کے خلاف ملک کو جنگ میں جھونکنے والے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی معدنیات امریکا پر قربان کرنے کو تیار ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ صدر زیلنسکی امریکا سے معاہدہ کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں جس کے تحت ملک…

جنگ کے خاتمے کیلئے پیوٹن اور زیلنسکی کو بیٹھ کر بات کرنا ہوگی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور روس کے ولادیمیر پیوٹن کو آپس میں مل کر بیٹھنا ہوگا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر…

چین کا امریکا کی جانب سے محصولات کے نفاذ اور تجارتی پابندیوں پر تشویش کا اظہار

چین نے امریکا کی جانب سے محصولات کے نفاذ اور تجارتی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے درمیان بذریعہ وڈیو کال پرگفتگو ہوئی۔…

متحدہ عرب امارات کے ویزا سے متعلق نئی ہدایات جاری

متحدہ عرب امارات کے ویزا سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ یو اے ای سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ویزا فیس فی کس 69 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ تمام ویزوں کے لیے درخواست آن لائن جمع کرانا ضروری ہوگا۔ ترجمان کے مطابق ویزا…

غزہ پٹی کےحوالے سے منصوبہ کارگر ہے تاہم اسے زبردستی مسلط نہیں کروں گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ کے حوالے سے ان کا منصوبہ کارگر ہے لیکن وہ اس پر عمل نہیں کریں گے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کا غزہ پٹی پر قبضے کا منصوبہ ’واقعی کارگر ہے‘، لیکن انہوں…

اسرائیل کا حماس پر مغوی خاتون کی جگہ کسی اور کی لاش دینے کا الزام

اسرائیل نے حماس پر اسرائیلی مغوی خاتون کی جگہ کسی اور کی لاش دینے کا الزام لگادیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے گزشتہ روز واپس کی گئی 4 لاشوں میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے…

اسرائیلی شہر تل ابیب کے جنوب میں 3 بسوں میں خوفناک دھماکے

اسرائیلی شہر تل ابیب کے جنوبی علاقے بات یام میں خالی بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں بسیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بسوں میں دھماکے گزشتہ رات ہوئے اور بسیں خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی…

ٹرک ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ، بے قابو ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

بھارت میں ایک ٹرک ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کو دورہ پڑگیا جس کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر گاڑیوں سے ٹکراتا چلاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک ڈرائیور یادگیر ضلع کے علاقے شاہ پور سے کالبرگی کی…

سعودی عرب کے لیبر قوانین میں بڑی تبدیلیاں، اوورسیز پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

سعودی عرب کے لیبر قانون میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں اور ان کا نفاذ شروع ہو گیا ہے۔ سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ترمیم شدہ لیبر قوانین کا اطلاق آج (19 فروری 2025) سے ہوگیا ہے جن کا مقصد مقامی مارکیٹ کو بہتر بنانا اور آجر و…

امریکی امداد کی معطلی: افغانستان معاشی بحران کا شکار

افغانستان دنیا کے ان 8 ممالک میں سے ایک ہے جس کی معیشت کا بڑا حصہ امریکی امداد پر منحصر ہے اور سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کے مطابق، افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ (USAID) کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ امریکی امداد کی معطلی…