براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں
بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا آبائی گھر نذر آتش ہونے کی ویڈیو دیکھ کر رو پڑیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے آبائی گھر جلنے کی ویڈیو دیکھ کر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
بنگلادیش کی…
بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے دو تجربہ کار پائلٹس نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے کھیت میں گر گیا اور اس میں آگ…
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا کے ایک علاقے میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔
اس دوران…
امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت پرپابندیاں عائد کردیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پرپابندی کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیے۔
وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے حکام، ملازمین اور ان…
امریکی وزیرخارجہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ میں جوہانسبرگ میں ہونے والی جی 20 سمٹ میں شرکت نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا کام امریکی مفادات کو آگے بڑھانا…
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں لگادیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد ایران کے خلاف یہ پہلی پابندیاں ہیں جس میں امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔
عرب…
امریکا میں وفاقی ملازمین کے مستعفی ہونےکی ڈیڈلائن میں توسیع
امریکا میں وفاقی ملازمین کے مستعفی ہونےکی ڈیڈلائن میں توسیع ہوگئی۔
گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے 20 لاکھ وفاقی ملازمین کو 7 فروری تک مستعفی ہونے پر 8 ماہ کی تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق 40 ہزارسے زائد وفاقی…
امریکا کو زیادہ طاقتور بنائیں گے، دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنائیں گے، ہمیں دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آزادیِ اظہارِ رائے کا ہر…
امریکا: حکومتی ڈیڈ لائن کا آخری روز، 40 ہزار وفاقی ملازمین کا قبل از وقت مستعفی ہونے کا فیصلہ
امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی ملازمین کو جبری مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 40 ہزارسے زائد وفاقی ملازمین نے حکومتی پیشکش قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں…
خدا نے مجھے زندہ رکھا کیونکہ میں نے کوئی اہم کام کرنا ہے، حسینہ واجد
بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک سے فرار کے بعد گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا کہ خدا نے انہیں زندہ رکھا کیونکہ انہوں نے کوئی اہم کام انجام دینا ہے۔
گزشتہ روز شیخ حسینہ واجد نے اپنے فرار کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے…