براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

نائیجیریا: آئل ٹینکر میں دھماکے سے 18 افراد ہلاک

نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرک بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا تھا، جس کے بعد اس حادثے کی لپیٹ میں درجنوں گاڑیاں بھی…

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا طالبان کے اہم رہنماؤں پر انعام رکھنے کا عندیہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے طالبان کے اہم رہنماؤں پر انعام رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ امریکا کے نئے وزیرخارجہ…

ٹرمپ کی دھمکی کام کرگئی، کولمبیا بے دخل تارکین وطن کو واپس لینے پر رضامند ہوگیا

امریکا سے بے دخل تارکین وطن کو قبول کرنے کے فیصلے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا کے خلاف لیے جانے والے سخت اقدامات روک دیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کولمبیا کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کام کرگئی جس کے بعد کولمبیا…

سوڈان: دارفور میں سعودی اسپتال پر ڈرون حملہ، 70 افراد ہلاک

سوڈان کے علاقے دارفور میں اسپتال پرڈرون حملے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملے میں سعودی اسپتال کو نشانہ بنایا گيا جس میں اب تک 70 افراد کے ہلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے حملے میں باغی فورسز کے ملوث…

فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے دورکرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں: حماس

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے دورکرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کر دیا۔ اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے پناہ گزینوں کو مصر اور اردن میں بسانے کی خواہش ظاہر کی اور اردن اور…

فلسطینی اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان یرغمالی خاتون اربیل کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان یرغمالی خاتون اربیل یہود کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی خاتون یرغمالی کو 30 فلسطینی قیدیوں کے بدلے اگلے ہفتے سے پہلے رہا کیے جانے کا…

امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو آج ہی یہ دیں…

جنوبی لبنان میں گھروں کو لوٹنے والے شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 22 شہید

جنگ بندی معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن گزرنےکے بعد گھروں کو لوٹنے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید ہوگئے۔ لبنانی حکومت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 124 افراد زخمی بھی…

اردن نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کردیا

اردن نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا ہے کہ اردن کا فلسطینیوں کی کسی بھی قسم کی بے دخلی کو مسترد کرنے کا مؤقف ’ٹھوس اور غیر متزلزل‘ ہے۔…

امریکا میں 48 سال قبل ہونے والے قتل کا مجرم گرفتار کرلیا گیا

امریکی ریاست ہوائی میں تقریباً نصف صدی قبل ہونے والے قتل کا مجرم گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 21 مارچ 1977 کو ہونولولو کے اسکول میں 16 سالہ طالبہ ڈان موموہارا کی لاش ملی تھی، لاش کی حالت سے ظاہر ہورہا تھا کہ موموہارا کو زیادتی…