براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

کینیڈا کے وزیراعظم آج مستعفی ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں، خبر ایجنسی

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو آج پیر کو استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹن ٹروڈو مستعفی ہونے کا اعلان لبرل پارٹی کے بدھ کو ہونے والے نیشنل کاکس اجلاس سے پہلے کریں گے، انہیں اپنی سیاسی…

بنگلادیش: سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دوسری مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری

بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے دوسری بارحسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر کا کہنا ہےکہ عدالت نے حسینہ واجد سمیت…

امریکا میں شدید برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

امریکا میں طاقتور برفانی طوفان کے باعث 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی 30 سے ​​زیادہ ریاستوں میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد موسم سرما کے ایک بڑے طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے…

طالبان کا افغانستان میں پہلی مرتبہ گائیڈڈ میزائل فعال کرنے کا اعلان

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ میلان کونکرسی (9 ایم 135) گائیڈڈ میزائل فائل کردیے گئے ہیں۔ طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ یہ گائیڈڈ میزائل آرمرڈ ٹینکس،…

89 پاکستانی زائرین اجمیر شریف کے لیے روانہ، 84 ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد

89 پاکستانی زائرین پر مشتمل گروپ بھارت میں واقع اجمیرشریف کے لیے روانہ ہوا جبکہ بھارت سے 84 ہندو یاتری سوامی شادارام کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔ ٹریبیون کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے بزرگ حضرت خواجہ معین…

سالِ نو پر 50 سے زائد امریکیوں کو کچلنے والے سابق فوجی نے اسلام کب اور کہاں قبول کیا تھا

امریکا میں سال نو کا جشن منانے کے لیے جمع ہونے والے سیکڑوں افراد پر تیز رفتار پک اپ چڑھ دوڑی تھی جس میں 15 سے زائد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ جس علاقے میں یہ واقعہ ہوا وہاں سال نو کی مناسبت سے ہر سال طرح اس برس بھی کنسرٹ، شراب…

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دوران امریکی پرچم سرنگوں رہے گا، وجہ جانیے

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دوران وائٹ ہاؤس نے قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر نومنتخب صدر نے تنقید بھی کی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے…

ترکیہ کی برآمدات نے 262 بلین ڈالر ریکارڈ ہدف پورا کرلیا

ترکیہ کی برآمدات 2024 میں ملک کی اب تک کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برآمدات کا ریکارڈ ہدف حاصل کرنے پر صدر طیب اردوان نے کہا کہ گزشتہ برس ایک "تکلیف دہ" سال تھا جس نے عالمی تجارت پر منفی اثر ڈالا۔…

شام: ترک دھڑوں اور شامی ڈیمو کریٹ فورسز میں جھڑپیں، 100 افرادہلاک

شمالی شام میں ترک دھڑوں اور شامی ڈیموکریٹ فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے مطابق جھڑپوں میں مزید 100 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 85 ایس ڈی ایف اور 15 ترک دھڑوں کے افراد شامل ہیں۔ میڈیا…

ایران اور سعودی عرب تعلقات میں پیش رفت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ سردار عباس عراقچی نے کہا کہ ایران سعودی عرب تعلقات میں پیشرفت مثبت اندازمیں آگے بڑھ رہی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ سردار عباس عراقچی نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی بڑی کامیابی ہے، دونوں…