براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
جاپان ایئرلائنز پرسائبرحملہ، کئی پروازیں تاخیرکا شکار
جاپان ایئرلائنز نے کہا ہے کہ اُس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان ایئر نے بتایا کہ سائبر حملہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے…
یورپی خطے بقان میں برفانی طوفان، ہر شے برف سے ڈھک گئی، معمولات زندگی شدید متاثر
یورپی خطے بلقان میں برفانی طوفان سے ہر شے برف سے ڈھک گئی، معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے۔
بوسنیا میں بھی برفباری سے شاہراہیں بند ہوگئیں، کئی شہروں اور دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگیا، ہنگامی حالات کے باعث 2 لاکھ گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے،…
برطانیہ میں کرسمس کے روز چاقو کے وار سے دو خواتین ہلاک
برطانیہ کی کاؤنٹی بکنگھم شائر میں کرسمس کے روز چاقو کے وار سے دو خواتین کو ہلاک کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ٹاؤن ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاؤن ملٹن کینز میں…
قازقستان میں تباہ ہونیوالے آذربائیجان کے طیارے کو کس نے نشانہ بنایا؟ بڑے دعوے سامنے آگئے
آذربائیجان کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قازقستان میں تباہ ہونے والے طیارے کو روسی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بھی طیارے کے میزائل کا نشانہ بننے کے امکان کے ابتدائی اشارے ملنے کا کہہ دیا ہے۔…
پکتیکا حملے میں سویلینز کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات ہونی چاہئیں: یو این مشن
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے کہا ہے کہ افغان صوبے پکتیکا میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں سویلینز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
اپنے بیان میں مشن نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت کارروائیوں کے…
خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا
خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔
کویت میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 46 ویں غیر معمولی اجلاس میں شام، لبنان اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خلیج تعاون کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شام کی…
سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے
سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرمعاشیات من موہن سنگھ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما من موہن سنگھ کی طبیعت بگڑنے پر انہیں…
اسرائیلی فوج نے غزہ کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنادیا
اسرائیلی فوج نے غزہ میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری بدترین جارحیت کے دوران محصور علاقے کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنادیا۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے لدی روبوٹک بکتر بند گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں۔…
چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی
غیر روایتی ڈیزائن کے حامل چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آگئیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایک منفرد ڈیزائن کے حامل طیارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے ساتھ ایک چینی جے 20 اسٹیلتھ…
چین تبت میں دنیا کا پہلا سپر ڈیم تعمیر کرنے کیلئے تیار
چین اکثر اپنی تعمیرات سے دنیا کو حیران کردیتا ہے مگر اب وہ جس منصوبے پر کام کرنے والا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم یا یوں کہہ لیں کہ پہلے سپر ڈیم کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے جو چین میں ہی موجود اس وقت دنیا کے سب…