براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

امریکا کی فضا میں دیکھے گئےڈرونزکا تعلق ایران سے تھا؟ پینٹاگون نے وضاحت کردی

امریکا کی فضاؤں میں دیکھے گئے ڈرونز سے متعلق پینٹاگون نے وضاحت کردی ہے کہ وہ ڈرونز ایران کے تھے یا نہیں۔ اپنے ایک بیان میں پینٹاگون نے کہا کہ امریکی ریاست نیوجرسی کی فضا میں دیکھے گئے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں۔ پینٹاگون کے مطابق…

سرینگر، قابض بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی کی کتب اور دستاویزات قبضے میں لے لیں

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں قابض بھارتی پولیس نے شہید سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا، ان کی کتب اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں شہید سید علی…

شام: بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کا مزار نذرِ آتش کردیا گیا

شام میں بشار الاسد کے والد اور ملک کے سابق صدر حافظ الاسد کے مزار کو نذرِ آتش کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بشار الاسد کے مزار کے اندر شعلے اور دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیوز میں وردیوں میں ملبوس مسلح افراد…

شام میں بشار حکومت کا خاتمہ امریکا، اسرائیل اورپڑوسی ملک کے منصوبےکا نتیجہ ہے، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں بشارالاسد حکومت کاخاتمہ امریکا، اسرائیل اور شام کے پڑوسی ملک کے منصوبےکا نتیجہ ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں جوکچھ ہوا…

سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، والد اور سوتیلی ماں مجرم قرار

لندن کی عدالت نے سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے باپ عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو قتل کا مجرم قرار دے دیا۔ عدالت میں دوران سماعت عرفان شریف نےسارہ کو آئے زخموں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی، عرفان شریف نےسارہ کو…

روس نے اپنے شہریوں کو امریکا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

روسی وزارت خارجہ نے روسی شہریوں کو امریکا کاسفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظرمیں امریکا کا سفر خطرات سے بھرا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے…

’شہادت ہمارے لیے باعث فخر ہے‘، انس حقانی کا چچا کی دھماکے میں موت پر ردعمل

افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی کے دھماکے میں جاں بحق ہونے کے بعد ان کے بھتیجے انس حقانی کا بیان سامنے آگیا۔ رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل میں دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت…

’پیٹ بھر کر کھایا تو مرجائیں گے‘، شامی جیلوں سے آزاد قیدی نئے خطرے سے دوچار

شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپوزیشن فورسز نے جیلوں میں قید افراد کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ان قیدیوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو دہائیوں سے ان جیلوں میں قید تھے اور ان میں سے اکثر شدید غذائی قلت اور دیگر…

کابل میں دھماکا، جلال الدین حقانی کے بھائی و وزیر مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

افغان دارالحکومت میں دھماکے سے حقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنما اور افغان وزیر برائے مہجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل…

سوڈان کی فوج نے ہفتہ وار بازار پر بمباری کر دی، 100 سے زائد ہلاک

سوڈان کی فوج نے دارفر کی مارکیٹ پر وحشیانہ بمباری کر دی، جس میں 100 سے زائد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سواڈن میں ریپڈ اسپیڈ فورسز اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، شمالی دارفر میں سوڈانی فوج کے مارکیٹ پر فضائی حملے…