براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

یورپ میں سیاحوں سے لوٹ مار، امارات نے اپنے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کردیں

متحدہ عرب امارات کے سیاحوں سے یورپ میں لوٹ مارکے واقعات کے بعد اماراتی حکومت نے اپنے شہریوں کو یورپی سفر میں محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔ حکام کے مطابق اسپین، جارجیا، اٹلی ، برطانیہ، فرانس اور آسٹریا میں اماراتی سیاحوں سے چوری کے…

صدر نے اپنی مقبولیت بڑھانے کیلئے بغاوت کرنے کا کہا: بولیویا کے گرفتار جنرل کا بیان

بولیویا میں حکومت کے خلاف سازش کا الزام صدر پر ہی آگیا جہاں بغاوت کے الزام میں گرفتار فوجی جنرل نے صدر کو بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا ہے۔ گرفتار جنرل نے کہا کہ صدر نے اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے بغاوت کرنے کا کہا تھا۔ بولیویا کے…

اسرائیل کا شجاعیہ پر حملہ، 50 سے زائد فلسطینی شہید

صیہونی فوج شمالی غزہ کے علاقے میں شجاعیہ پر وحشیانہ طور پر حملہ آور ہوگئی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں شجاعیہ پر چڑھائی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بمباری کردی جس سے مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔…

مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

مالے: مالدیپ کے صدر محمد موعزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار وزراء میں وزیر ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہر آدم رمیز بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں…

نئی دہلی میں شدید بارش سے ائیرپورٹ کی چھت گر گئی، ایک شخص ہلاک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ائیرپورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں شدید بارش کے باعث جمعہ کی صبح ائیرپورٹ کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق…

شدید گرمی: مسجد الحرام اور نبویؐ میں نماز جمعہ اور خطبہ کا دورانیہ کم کردیا گیا

ریاض: سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ کم کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آج جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 15 منٹ تک…

امریکا کے موجودہ و سابق صدور کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ، ایک دوسرے پر سنگین الزامات

ڈیموکریٹک پارٹی کے اُمیدوار موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ری پبلکن پارٹی کے اُمیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات کی بارش کردی۔ صدارتی مباحثہ ریاست جارجیا کے شہر…

ایران میں قبل ازوقت صدارتی انتخابات آج ہوں گے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد آج ایران میں قبل ازوقت صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قبل از وقت ایرانی صدارتی انتخابات میں دو امیدوار مقابلے کی دوڑ سے…

کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے کے متنازع بل کی واپسی کے بعد بھی مظاہرے جاری

کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے کے متنازع بل کی واپسی کے بعد بھی عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ آج بھی دارالحکومت نیروبی اور دیگر شہروں میں سیکڑوں نوجوان مظاہرین سڑکوں پر نکلے، مظاہرین نے صدر ولیم روٹو سے مستعفی ہونے اور ملک میں نئے انتخابات کا…

اقوام متحدہ کے تفتیش کار نے صیہونی فوج کو دنیا کی سب سے زیادہ مجرمانہ افواج میں سے ایک قرار دے دیا…

7 اکتوبر سےحماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جاری جنگ میں ہونے والی زیادتیوں سے متعلق جاری رپورٹ پر اقوام متحدہ کے تفتیش کار کرس سیڈوٹی نےکہا کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو دہراتے رہتے ہیں کہ صیہونی فوج دنیا کی سب سے زیادہ اخلاقی فوج…