براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
’غزہ جنگ پر امریکا سے کسی کی مزید نفرت کی وجہ نہیں بن سکتی‘، امریکی ترجمان مستعفی
18 برس تک امریکی سفارت کار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی ہالا رہاریت نے اچانک سے بائیڈن انتظامیہ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے معاملے پر امریکا سے کسی کے مزید نفرت کرنے کی وجہ نہیں بننا چاہتی۔
امریکی اخبار…
امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ، ہزاروں ڈالر جرمانہ عائد کردیا
امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلی مرتبہ توہین عدالت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا۔
امریکا کے سابق صدر کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے جج نے قرار دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گواہوں، جیوری اور دیگر معاملوں پر بولنے سے متعلق…
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کے خلاف امریکی جامعات میں احتجاج کرنے والے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔
یواین ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنے ردعمل میں امریکی جامعات کے طلبہ کے خلاف…
فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کیخلاف طلبہ کا احتجاج یونان اور لبنان تک پہنچ گیا
فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔
امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ نے غزہ میں صیہونی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔…
غزہ میں نسل کشی کی حمایت: عالمی عدالت نے جرمنی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا
عالمی عدالت انصاف نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کی حمایت پر جرمنی کے خلاف نکاراگوا کی درخواست پر جرمنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
نکارگوا کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ جرمنی، صیہونی حکومت کو اسلحہ فراہم کرکے 1948 کے نسل کشی…
فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کی چین میں اہم ملاقات، اختلافات ختم کرنے کا عزم
متحارب فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح نے ممکنہ مفاہمت کے حوالے سے بات چیت کے لیے چین میں ملاقات کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں دھڑوں کی قیادت نے حال ہی میں چین میں ملاقات کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے…
افغان صوبے ہرات میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ، 6 افراد شہید
افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے۔
صوبائی دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق مسجد پر حملہ گزشتہ روز یعنی پیر کی شام ہوا جس میں شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ…
متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی
متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اماراتی محکمہ موسمیات (نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی) کے مطابق بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔
اماراتی محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ متحدہ عرب امارات بحیرہ…
امریکا میں مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل
امریکی ریاست ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار لیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے…
غزہ پر صیہونی فوج کے حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی حملوں کے دوران صرف رفح میں25 شہری جب کہ صیہونی فوج کے حملوں میں مجموعی طور پر 40 فلسطینی شہید ہوئے۔
دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی…