براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

یو اے ای میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالے بپھرگئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاستوں دبئی، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ اور عجمان میں بادل پھر برس پڑے۔ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور ندی نالے بپھرگئے۔ بارش کے باعث دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس…

امریکی صدر نے غزہ میں رمضان سےقبل سیز فائر کو مشکل قرار دیدیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے رمضان سے قبل غزہ میں سیز فائر کو مشکل قرار دے دیا۔ غزہ میں رمضان سے قبل جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن قاہرہ میں اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں اب تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔…

انتہاپسندوں کے حملے کا خدشہ، امریکا نے اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کی ہدایت کردی

روس میں واقع امریکی سفارت خانے نے ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر امریکی شہریوں کو روس چھوڑنے اور محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ روس میں قائم امریکی سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امریکی شہریوں کو شدت پسندوں کی جانب سے…

جہاں گاڑی وہاں پیٹرول، دبئی میں موبائل پیٹرول پمپس کی مقبولیت میں اضافہ

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی جو اپنے شہریوں یا مکینوں کو دنیا بھر سے بڑھ کر جدید ترین سہولیات کی فراہمی میں سب سے آگے رہا ہے وہاں اب موبائل پیٹرول پمپس تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں جن کے ذریعے کمپنی کا عملہ شہریوں کے گھروں یا دفاتر کے باہر…

چین کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں امریکی انٹیلی جنس اہلکار گرفتار

امریکی فوج نے چین کیلئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے ہی ایک انٹیلی جنس اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سارجنٹ کوربن شلٹز کو جمعرات کے روز فوجی اڈے فورٹ کیمبل سے گرفتار…

برطانیہ میں مسلمانوں کو اسلاموفوبیا کا سامنا ہے: میئر لندن

میئر لندن صادق خان نے سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں ہر شعبہ زندگی میں بے انتہا ترقی کے باوجود مسلمانوں کو اسلامو فوبیا کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم رشی سونک اور ان کی کابینہ…

غزہ میں رمضان سے قبل جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی کوششیں

غزہ میں رمضان سے قبل جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی کوششیں شروع ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر بل برنس جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے مصر کے بعد قطر پہنچ گئے۔ دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے اپنے…

غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد بھی فلسطینیوں کی جان لینے لگی، 5 شہید

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کی زد میں آکر 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ہوائی جہاز سے گرائی جانے والی امداد شمالی غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گری جہاں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ میڈیا…

غزہ: صیہونی جارحیت میں روزانہ 37 ماؤں سمیت 63 خواتین شہید ہوتی ہیں، انروا

اقوام متحدہ کے ادارے انروا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری صیہونی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں۔ انروا کے مطابق روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے…

دہلی پولیس اہلکار کا مسلمانوں سے توہین آمیز سلوک، نمازیوں کو لاتیں ماریں

دہلی پولیس کے ایک اہلکار کی جانب سے سڑک پر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو لاتیں مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی رکن پارلیمنٹ عمران پرتاب گڑھی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے…