براؤزنگ زمرہ

دنیا

دنیا بھر کی خبریں

امریکا کے عراق اور شام پر حملے؛ ہلاکتیں 40 ہوگئیں

بغداد/ دمشق: امریکا نے عراق اور شام میں 85 مقامات پر فضائی حملے کیے جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اردن میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے عراق اور شام میں ایران کی پاسداران…

جنوبی کوریا نے نامناسب تبصرے پر روسی سفیر کو طلب کرلیا

سیئول: روس کی جانب سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا ذمہ دار جنوبی کوریا کو ٹھہرانے پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے روسی الزام کو بے ہودہ اور جاہلانہ قرار دیتے ہوئے روسی…

روس کے زیر قبضہ شہر پر یوکرین کی گولہ باری؛ 15 افراد ہلاک

ماسکو: مشرقی مقبوضہ شہر لائسیچانسک پر یوکرین کی گولہ باری میں 15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لانسیچانسک میں یوکرین کی گولہ باری میں ایک بیکری تباہ ہوگئی جس کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔ روسی افواج نے…

عراق نے امریکی حملوں کے نتیجے میں تباہ کن نتائج سے خبردار کردیا

واشنگٹن: اردون میں ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں حملے کیے جس پر عراق نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کے جارحیت پر مبنی اقدام سے خطے میں تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق…

پیرس کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن پرچاقوحملہ، 3 افراد زخمی

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ریلوے اسٹیشن پرچاقو حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ چاقو بردار کے حملے سے پیرس کے سب سے بڑے اور مصروف ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی اور…

مساجد کے بعد ہندو انتہاپسند تاج محل کے خلاف بھی سرگرم

آگرہ: مودی سرکار میں ہندو انتہاپسندوں نے مساجد کے بعد اب تاج محل کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسندوں کا گروپ تاج محل میں مغل بادشاہ شاہجہاں کے یوم وفات پر منائے جانے والے عرس پر مستقل پابندی لگوانے کے…

کینیڈا نے بھارت کو” بڑا غیر ملکی خطرہ ” قرار دے دیا

اوٹاوا: کینیڈا کے انٹیلیجنس حکام نے بھارت کو بڑا غیر ملکی خطرہ قرار دے دیا۔ کینیڈین سیکورٹی انٹیلیجنس سروس کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت آئندہ انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔ غیر ملکی مداخلت سے کینیڈا کی جمہوریت کمزور ہوگی۔…

صیہونی فوج کے رفح پر حملے، غزہ میں مکانات پر بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

صیہونی فوج نے رفح کے محفوظ زون پر حملے شروع کر دیے، رات بھر گولہ باری اور غزہ شہر میں مکانات پر بمباری سے28 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے رفح پر حملے شروع کرد یے جبکہ خان یونس میں ہلال احمر کے ہیڈ…

امریکی فوج کے عراق اور شام میں 85 مقامات پرفضائی حملے، کئی شہری شہید

امریکی فوج نے عراق اور شام میں 85 مقامات پر فضائی حملے کردیے، امریکی حملوں سے عراق میں ایک جبکہ شام میں کئی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی حکام نے ایران نواز ملیشیا پر مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حملے امریکی اہلکاروں…

غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملےجاری، مزید 112 فلسطینی شہید

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کا بدترین قتل عام جاری ہے، صیہونی حکومت کے حملوں میں مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے ایک مرتبہ پھر غزہ کے ال امل اسپتال پر دھاوا بول دیا۔ اقوام متحدہ کا…