براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم
عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔
نیویارک کی جیوری نے ہتک عزت کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھاری جین کیرول کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے…
‘کوشش کے باوجود بولا نہیں جارہا’، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ غزہ پر بات کرتے ہوئے رو پڑے
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریئس اسرائیلی بربریت کا شکار غزہ کے مصائب پر بولتے ہوئے رو پڑے۔
جنیوا میں غزہ ہیلتھ ایمرجنسی کے اجلاس میں غزہ کے بارے میں بولتے وقت ٹیڈروس کا گلا رندھ گیا۔
اپنے خطاب کے…
سان فرانسسکو: بھارت کے یوم جمہوریہ پر سکھوں کا احتجاج، بھارتی پرچم نذرِ آتش
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت سکھ کمیونٹی کی…
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا مثانے کا کامیاب آپریشن
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا نجی اسپتال میں پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم پروسٹیٹ کی تکلیف کے سبب نجی اسپتال میں علاج کیلئے داخل ہوئے تھے۔
بادشاہ چارلس کی صحت کے حوالے سے ملکہ کمیلا نے بتایا کہ شاہ…
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر صیہونی حملے جاری، مزید 183 فلسطینی شہید
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر صیہونی حملے جاری رہے، النصیرات کیمپ پر صیہونی حملے میں فلسطینی صحافی اياد الرواغ سمیت کم از کم 11 فلسطینی شہید ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہادتوں کے تعداد 183 سے متجاوز ہو گئی۔
خان یونس میں…
فلسطینیوں کی نسل کشی کے صیہونی حکومت پر عائد کردہ الزامات میں سے کچھ درست ہیں، عالمی عدالت کا فیصلہ
عالمی عدالت انصاف نے اپنے عبوری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کیے جانے کے جنوبی افریقا کے عائد کردہ الزامات میں سے کچھ درست ہیں ، صیہونی حکومت غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دے۔
عالمی عدالت انصاف…
فلپائن کے جزیرے پر 2 کشتیاں الٹنے سے 7 افراد لاپتا
فلپائن کے جزیرے پلوان میں 2 چھوٹی کشتیوں کے الٹنے سے 7 افراد لاپتا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جزیرے پلوان میں موسم کی خرابی کی وجہ سے 2 کشتیوں کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، کشتی میں سوار تمام مسافر جزیرے پر رہنے والے…
غزہ: صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی
غزہ میں صیہونی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 183 افراد شہید اور 377 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔…
صیہونی فوج کی غزہ پر بمباری، مزید 200 فلسطینی شہید
صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کی زد میں آکر مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی حکومت نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ صیہونی فوج نے امداد ملنے…
بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ
بھارت کے یوم جمہوریہ کو آج کشمیری یوم سیاہ منار ہے ہیں۔
بھارت کے یوم جمہوریہ پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
کشمیری مظاہرین کے مطابق اس دن کا مقصد عالمی برادری کوپیغام دینا ہےکہ…