ماہانہ آرکائیو

مارچ 2024

غزہ میں رمضان سے قبل جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی کوششیں

غزہ میں رمضان سے قبل جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی کوششیں شروع ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر بل برنس جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے مصر کے بعد قطر پہنچ گئے۔ دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے اپنے…

غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد بھی فلسطینیوں کی جان لینے لگی، 5 شہید

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کی زد میں آکر 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ہوائی جہاز سے گرائی جانے والی امداد شمالی غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گری جہاں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ میڈیا…

غزہ: صیہونی جارحیت میں روزانہ 37 ماؤں سمیت 63 خواتین شہید ہوتی ہیں، انروا

اقوام متحدہ کے ادارے انروا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری صیہونی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں۔ انروا کے مطابق روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے…

دہلی پولیس اہلکار کا مسلمانوں سے توہین آمیز سلوک، نمازیوں کو لاتیں ماریں

دہلی پولیس کے ایک اہلکار کی جانب سے سڑک پر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو لاتیں مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی رکن پارلیمنٹ عمران پرتاب گڑھی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے…

امریکا کا غزہ میں مزید امداد کیلئے عارضی بندرگاہ قائم کرنے کا اعلان

امریکی صدر نے غزہ میں مزید امداد پہنچانے کے لیے عارضی بندرگاہ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعرات کو اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں بندرگاہ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا۔ جوبائیڈن نے کہا کہ…

دبئی پولیس کا بھکاریوں کیخلاف سخت ایکشن، بھاری جرمانوں کا اعلان

دبئی میں گداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دبئی پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھیک دینے سے گریز کریں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گداگروں پر 5 ہزار درہم جرمانہ عائد ہو گا اور…

غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں صیہونی فوج کی بربریت جاری، درجنوں فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں فلسطینی قوم کے خلاف غاصب صیہونی فوج کی تازہ بربریت میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کو غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب فوج کی جارحیت کے 154ویں دن…

صیہونی فوج کے مقامی ہیڈ کوارٹر پر حزب اللہ کی گولہ باری

حزب اللہ لبنان نے مغربی الجلیل میں غاصب صیہونی فوج کی اس چھاونی پر گولہ باری کی ہے جسے ابھی حال ہی میں تعمیر کیا گيا ہے۔ صیہونی ٹی وی چینل-12 نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے بارے ميں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے لبنان سے…

صیہونی فوجی اپنے قیدیوں کی رہائی سے ناامید ہونے کے بعد اب کیا کر رہے ہیں؟

صیہونی اپنے قیدیوں کی رہائی سے ناامید ہو کرفلسطینیوں کی لاشوں میں اپنے قیدیوں کو تلاش کرتے ہيں۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجی، حماس کی قید میں اپنے قیدیوں کی رہائی سے نا امید ہوکر فلسطینیوں کی لاشوں میں اپنے قیدیوں کو…

یمنی عوام نے صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

یمنی عوام نے مختلف صوبوں میں لگاتار بائيسویں ہفتے غزہ کے عوام کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے آج مختلف صوبوں منجملہ صعدہ، ریمہ اور مآرب میں وسیع پیمانے پرمظاہرے کر کے فلسطینیوں کی حمایت اور ان سے…