سالانہ آرکائیو

2025

انڈونیشیا میں طوفانی بارش کےدوران طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

شدید بارش اور تیز ہواؤں کے دوران طیارے نے لینڈ کرنے کی کوشش کی، رن وے کے قریب پہنچتے ہی طوفان کے باعث بے قابو ہوکر طیارہ اچانک ایک طرف جھک گیا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا، بوئنگ 737 طیارے میں 177 مسافر سوار تھے کسی…

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک پریشان ہے، اس نے مینڈیٹ کھو دیا، وہ اور بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے، ایلون مسک کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے پر غور کروں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ…

فون کال کیس: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ملک کی آئینی عدالت نے معطل کردیا۔تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے عہدے سے معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق…

ترکیہ کے صوبے ازمیر میں جنگلاتی آگ پھیل گئی، 50 ہزار افراد کا انخلا

ترکی کے مغربی صوبے ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو ہوگئی ہے، جس کے بعد 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔قدرتی آفات سے نمٹنے والے ترکی کے ادارے آفاد کے مطابق سب سے شدید آگ سیفریحیصار کے جنگلاتی علاقے میں شروع ہوئی،…

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے اگلے ہفتے ملاقات: غزہ، ایران، سیاسی پریشانی پر بات متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، اس ملاقات میں غزہ میں جنگ کے خاتمے، جنگ بندی اور مغوی افراد کی رہائی کے حوالے سے گفتگو متوقع ہے۔ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں…

دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار

دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔دریائے سوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ ضلعی…

اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ! پنجاب میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ کامیابی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محض چند ماہ کی قلیل مدت میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر 57 ارب 90 کروڑ روپے کے قرضے…

پاکستان نے انڈونیشیا کو ہرا کر ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی

ایشین فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔گروپ ڈی کے میچ میں پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کو 2-0 سے شکست دے دی، گرین شرٹس کی نادیہ خان اورسوہا ہیرانی نے گول اسکور کیے، نادیہ خان نے…

پاکستان کے 6 کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کے چھ نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔جنوبی کوریا میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف ایج کیٹیگریز میں اپنے حریفوں کو شکست…

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک…