رمضان المبارک اور عیدالفطر کی متوقع تاریخیں سامنے آگئیں

0 113

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اب صرف چند ماہ کی دوری پر ہے اور ہر سال کی طرح امسال بھی مسلمانوں کو بے صبری سے اس بابرکت ماہ کا انتظار ہے۔

ایسے میں کئی کئی ماہ قبل ہی فلکیاتی ماہرین رمضان المبارک اور عید الفطر کی متوقع تاریخوں کی پیشگوئی کر دیتے ہیں۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کا چاند 28 فروری بروز جمعۃ المبارک یا پھر یکم مارچ بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد رمضان کا آغاز یکم مارچ (ہفتہ) یا 2 مارچ (اتوار) کو متوقع ہے۔

اسی طرح دوسری جانب فلکیاتی ماہرین نے عیدالفطر کا چاند 29 مارچ بروز ہفتہ یا 30 مارچ بروز اتوار کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں عیدالفطر 30 مارچ بروز اتوار یا 31 مارچ بروز پیر کو منائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کا آغاز چاند کی تاریخوں پر منحصر ہے جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.