اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وزیر قانون اعظم نذیر نے کہا ہے کہ سائفر استعمال کرنے پر 14 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے، وزیر قانون
سائفر پبلک کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ شیئر کرنا مناسب ہے، سائفر پبلک کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے، سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کے استعمال پر 14 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کو پس پشت ڈال کر سائفر کا بے دریغ استعمال کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کن مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو تفتیش کے لیے بلایا گیا ہے، سابق وزیراعظم نے سائفر کو اپنی تحویل میں لے کر جلسے میں استعمال کیا، عمران خان نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔ سابق وزیراعظم کی طرف سے سائفر متعلقہ محکمے کو واپس نہیں کیا گیا، سائفر معاملے پر تحقیقات میرٹ پر ہوگی، تحقیقات میں عدم تعاون پر گرفتاری ہو سکتی ہے، پیش ہونے کی بجاے چھپے گے تو پھر کیا ہو سکتا ہے۔ توشہ خانہ کیس میں چین رمین پی ٹی آئی جواب دینے کو تیار نہیں، نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں کے معاملے پر حقائق قوم کے سامنے رکھے تھے، انہوں نے اپنی حکومت بچانے یا اسمبلی پر شب خون مارنے کیلئے یہ نہیں کیا تھا۔ مشرف دور میں بھی میاں صاحب پر آفیشل سکرٹ ایکٹ نہیں لگایا گیا، لیگی قیادت نے ترمیمی نیب قانون کے تحت ریلیف نہیں لیا، چئیرمین پی ٹی آئی نے درجن بھر درخواستیں ترمیمی قانون کے تحت دیں۔