26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں سے متعلق نئی درخواست دائر

0 105

سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں سے متعلق نئی درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ بار نے فل کورٹ تشکیل دینے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔

متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا کیس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آئینی ترمیم کے مقدمات کی ماضی میں بھی فل کورٹ نے ہی سماعت کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کی تشکیل کیلئے مقرر کی جائیں۔

متفرق درخواست کا یہ بھی کہا گیا ہے کہ فل کورٹ میں تمام ججز شامل ہوں جو آئینی ترمیم کے وقت سپریم کورٹ کا حصہ تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.