سیاسی استحکام ضروری، بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا: مصدق ملک

0 112

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام کے بعد سیاست میں استحکام ضروری ہے جس کےلیے بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام ملک کے لیے بہت ضروری ہے، ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے، اگرکسی کو کسی کیس میں ریلیف ملنا ہے توعدالتوں سے ملے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ مذاکرات آگے بڑھنے کے لیے ہورہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ضرور ملاقات ہونی چاہیے، ، امید رکھتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پربے بنیاد کمپین چلائی جارہی ہیں، شائد بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کا جواب دینا پڑے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.