خواجہ آصف اور طلال کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا علم ہے: اسد قیصر

0 107

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ انہیں فیصلے کاپہلے سے علم ہے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے اور یہ بھی واضح ہوگیا کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے ۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس سے متعلق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شفاف ٹرائل نہیں ہوا، یہ سراسر سیاسی انتقامی کارروائی کا کیس ہے، حکمران اپنے مفاد کی خاطر 26 ویں آئینی ترمیم پاس کریں گے تو انصاف نہیں ہوگا؟

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو متنازع بنا کر من پسند فیصلے لیں گے تو انصاف کی توقع نہیں رکھنی چاہیے جب کہ فیصلے کا حکومت کو علم ہونا انصاف کا قتل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.