عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

0 112

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے 3 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین تحقیقات کی نگرانی کریں گے، ٹیم میں سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان شامل ہیں۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی، ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.