عمران خان نے کہا ہے جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا: وکیل بانی پی ٹی آئی

0 100

پی ٹی آئی کے وکیل رہنما فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان کہا ہے قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی سیل میں تھوڑی دیر میں شفٹ کر دیا جائے گا، بشریٰ بی بی نےکہا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم یہ میچ جیتیں گے، یہ ملک میں عدل و انصاف کا میچ ہے جو عمران خان جیتیں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنا دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.