دفتر خارجہ نے مختلف ملکوں کیلئے نئے سفیروں کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی

0 100

دفتر خارجہ نے مختلف ملکوں کے لیے نئے سفیروں کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دی۔

سمری کے مطابق رحیم حیات قریشی کی برسلز میں پاکستانی سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین تعیناتی کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں زاہد حفیط چوہدری کی انڈونیشیا میں پاکستان کا نیا سفیرتعینات کرنے کی تجویز ہے۔

سمری کے مطابق عبدالحمید بھٹہ جاپان ، معظم شاہ جنوبی کوریا ، ملک فاروق جنوبی افریقا ، عادل گیلانی مراکش اور سید حیدر شاہ کو نیدرلینڈز میں پاکستان کاسفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عادل شوکت مصر، مرغوب سلیم بٹ سوئٹزرلینڈ اور شہریار اکبر کو چیک ری پبلک میں سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سمری کی منظوری وزيراعظم شہباز شریف دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.