بیورو کریٹس کی بطور وی سیز تقرری، سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل 5 دن سے معطل

0 116

سندھ میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف مختلف جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پرتدریسی عمل معطل ہے۔

حکومتی فیصلے کے خلاف جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں 16 جنوری سے تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے۔

فپواسا نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلرز کی تقرری کےلیے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.