عمران خان نے واضح کہا کوئی ڈیل نہیں کروں گا، کیسز کا خود سامنا کروں گا: علیمہ خان

0 118

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے واضح کہا ہے کوئی ڈیل نہیں کروں گا، اپنے کیسز کا خود سامنا کروں گا۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کو 2 مطالبات پر بات کرنے کا کہا، سپریم کورٹ ججز کا کمیشن بنایا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، وہ خود چاہتے تھے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ لیکر جائیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.