آئندہ الیکشن سے قبل اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کر دینگے: جسٹس جمال مندوخیل

0 108

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ الیکشن سے قبل اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم آئینی بنچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے۔

دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آج وقت کم ہے، اس کیس کو جلد سن لیں گے، ابھی تو الیکشن ہو بھی نہیں رہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کر دیں گے، کیس کی آئندہ سماعت دو ہفتوں بعد ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.