عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

0 112

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کل (24 جنوری) کو سماعت کرے گا۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کررکھا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی کو چیلنج کیا ہے۔

نا اہلی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نا اہل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، الیکشن میں نااہلی قانون اور آئین کے منافی کی گئی ہے، درخوست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

دوسری پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کروا چکی ہے، الیکشن کمیشن دوبارہ پارٹی الیکشن کے نوٹسز جاری کر رہا ہے جو غیرآئینی اورغیر قانونی ہے، عدالت الیکشن کمیشن کے نوٹسز کالعدم قرار دے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.