کراچی ائیرپورٹ پر آوارہ کتوں کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

0 26

ائیرپورٹس اتھارٹی حکام کراچی ائیرپورٹ پر آوارہ کتوں کو قابو کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دن اور رات جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آوارہ کتوں کا آنا جانا جاری ہے،کتے ائیرپورٹ کے مرکزی گیٹ پرگاڑیوں میں بیٹھے افراد پربھی حملے کرنے لگے ہیں۔

جنرل ایوی ایشن ایریا میں بھی کتوں پر قابو پانے میں کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ ناکام ہے۔ائیرپورٹ پر آوارہ کتے مسافروں پر حملہ کرکے نقصان پہنچاسکتے ہیں، آوارہ کتوں کی ائیرپورٹ پرموجودگی انسانوں اور طیاروں کے لیے خطرناک ہے۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ سےآوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے تعاون جاری ہے، صوبائی قانون آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا جس سے تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.