ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے آزادی اظہار رائے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

0 24

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے آزادی اظہار رائے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔

ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 2022 سے 2024 تک آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی میں اتار چڑھاؤ آئے، میڈیا کے پلیٹ فارمز میں کچھ پر پابندیاں اور کچھ کو آزادی دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2 سال میں میڈیا پر پابندیوں کا گھیرا تنگ کیا گیا، ایک صحافی کو قتل اور کئی کو لاپتا کیا گیا، صحافیوں کو مجبور کرکے ڈیجیٹل آزادی چھیننے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست نے مین اسٹریم میڈیا پر پابندیاں لگا کر ڈیجیٹل فورمز کی جانب گامزن ہونے پر مجبور کیا اور بڑھتی ہوئی سینسر شپ کے باوجود سب سے زیادہ زیر بحث موضوع پابندیوں سے متعلق رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.