سندھ حکومت نے نئی اجرک والی نمبر پلیٹس لگانے کیلئے آخری مہلت دیدی

0 100

سندھ حکومت نے گاڑیوں کے مالکان کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاولہ نے کہا ہےکہ 3 اپریل کے بعد صوبے بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے علاوہ گاڑیوں کی کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے لیے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے، ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔

مکیش چاولہ نے مزید کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.