جناح ہاؤس حملہ کیس: علی امتیاز وڑائچ کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع

0 111

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ایم پی اے علی امتیاز وڑائچ کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کر دی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی ایم پی اے علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، علی امتیاز وڑائچ، مصطفیٰ وقار، ولی خان، شیروز خان اور محمد عمر سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے علی امتیاز وڑائچ کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کر دی جبکہ دیگر ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.