26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی: لیاقت بلوچ

0 107

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہوگی۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد 27 جنوری کو کرم صورتحال پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق صوبوں کے اعتراض دور کرے، انسانی سمگلنگ کا قلع قمع ہونا چاہیے، مزدور دشمن اقدامات پر اتحادی حکومت ایک پیج پر ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایک سال بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کا انتخاب اچھا اقدام ہے، سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا اقدام اچھا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.