وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت، کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش

0 113

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کردی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کھلے دل کے ساتھ پی ٹی آئی کی ساتھ مذاکرات میں بیٹھے اور انہیں مذاکرات کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا لیکن پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے، ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں۔

شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں بیٹھیں، ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں، ہم مذاکرات کے لیے صدق دل سے تیار ہیں۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے کمیشن بنانے کا مطالبہ کررکھا ہے جس کے باعث پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کےا جلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.