سینئر پیونی جج ہوں، مجھے یہی کہہ کر پکارا جائے: جسٹس منصور علی شاہ

0 110

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے آپ کو سینئر پیونی مخاطب کرنے کا کہا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا میں سینئر پیونی جج ہوں اور میں اس میں بہت خوش ہوں، مجھے سینئر پیونی جج کہہ کر ہی مخاطب کیا جائے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا حلف الفاظ نہیں ہوتے، بہت گہرے معنی رکھتے ہیں، حلف مقدس وعدہ ہے اسکو توڑنا نہیں ہے، حلف کے ذریعے انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے وعدہ ہے، حلف بتاتا ہے کہ مشکل حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے، جب مشکل حالات کا سامنا ہو تو حلف پڑھ لیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا دفاع کرنا بہادری کا کام ہے، آپ پر دباؤ آئیں گے، لالچ دیا جائے گا لیکن حلف نہیں چھوڑنا، اگر حلف کی پاسداری کی جائے تو سارے مسئلے حل ہوجائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.