محکمہ صحت کے پی کا ہیلتھ افسران سےکرپشن نہ کرنےکاحلف لینےکا فیصلہ

0 102

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 37 ڈی ایچ اوز سےکرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تمام ڈی ایچ اوزکے عملےکو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائےگا، ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہ کرنےکا حلف لیا جائےگا، ڈی ایچ اوز سے محنت سےکام کرنے اور شعبہ صحت مزید بہتربنانےکا حلف لیا جائےگا۔

اس حوالے سے مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ڈی ایچ اوزسےحلف لیاجائےگا، جس کے خلاف بھی شکایت ملی، تحقیقات پرکرپشن ثابت ہوئی توکارروائی ہوگی۔

مشیر صحت کے پی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کرپشن کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.