کراچی: رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ پیشگوئی سامنے آگئی

0 136

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کل اور پرسوں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں منگل اور بدھ کو رات میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، رمضان میں دن نسبتاً گرم اور رات میں سمندری ہوا کے باعث موسم بہتر رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 20 مارچ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ رمضان کے آخری عشرے میں موسم کچھ گرم رہ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.