وزیر داخلہ کا آئی جی اورقانون نافذ کرنے والے ادارو ں کو شاباش
پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ 15 ماہ میں اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا
اسلام آباد ( شوریٰ نیوز)اعلیٰ سطحی غیر ملکی دورے کے حفاظتی اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو شاباش دی،تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلی سطحء غیر ملکی دورے کے دوران بہترین حفاظتی اقدامات کرنے پر ائی جی پولیس اسلام اباد اکبر ناصر خان ان کی ٹیم اور باقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کو مبارکباد اور شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ 15 ماہ میں اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے دارالحکومت اور پورے ملک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔