22اگست کو عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ دیدی

پی ٹی آئی چیرمین کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے اورشعیب شاہین نے حاضری سے استشناء کی درخواست دیدی

0 141

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)توہین الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی چیرمین کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، الیکشن کمیشن نے 22اگست کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ بدھ کے روز ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چاررکن بنچ نے پی ٹی آئی چیرمین کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی اس موقع پر پی ٹی آئی چیرمین کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے اور اس کے وکیل شعیب شاہین نے حاضری سے استشناء کی درخواست دیدی جس پر ممبرکمیشن اکرام اللہ خان نے کہاکہ توہین عدالت کیس میں کیسے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلیںآج توچیئرمین پی ٹی آئی پرفرد جرم عائد کرنا تھا جس پر وکیل نے کہاکہ کہ چیئرمین پی ٹی آئی پرتاحال جرم ثابت نہیں ہوا ہے انہوںنے کمیشن کو بتایا کہ مجھے ابھی تک تمام کیسز کا ریکارڈ نہیں ملا ہے اور صرف ایک کیس کا ریکارڈ ملا ہے جس پر ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ کیا آپ چاھتے ہیں آپ کو مزید وقت دیا جائے کمیشن کے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو کب تک کی تاریخ چاہیے جس پر پی ٹی آئی چیرمین کے وکیل نے کہاکہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں قانون کو فالو کرنا ہوتا ہے کمیشن نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ 22اگستکوفردجرم عائد کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.