اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل

0 101

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آج دستیاب نہیں ہوں گے، کاز لسٹ کینسل ہونے کا نوٹس عدالت کے باہر آویزاں کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز کی ہڑتال کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز کی عدالتوں میں کیسز کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز نے بھی آج معمول کے مطابق کیسوں کی سماعت کی، سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے سنگل بنچ میں 10 کیس سنے، جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں ڈویژن بنچ میں چھ کیس بھی سماعت کیلئے مقرر ہیں۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے آج 9 کیسوں کی سماعت کی، جسٹس محمد آصف نے 6 کیسوں کی سماعت کی، گزشتہ روز ہڑتال کے باعث کئی کیسز التواء کا شکار ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.