کشمیری ڈرپوک نہیں نڈر قوم ہے، کبھی نہیں جھکے گی: مشعال ملک

0 105

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری ڈرپوک نہیں نڈر قوم ہے، کشمیری کبھی نہیں جھکیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے، شہداء کی قربانی ہمیں توانائی دیتی ہے کہ ہم حق اور سچ کیلئے کھڑے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو بھارت قتل کر رہا ہے، نوجوانوں ،بزرگوں کو جیلوں ڈالا جا رہا ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، حال ہی میں میری والدہ کو بھارت نے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کے ذریعے سلو پوائزنگ سے شہید کروایا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.