کراچی ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات، گورنر نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا

0 109

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہیں۔

کامران ٹیسوری نے خط میں یہ بھی لکھا کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں چار شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے کہ صبح 7 سے رات 11 بجے تک بھاری ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں، عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

گورنر سندھ نے قائم مقام چیف جسٹس کو لکھا کہ امید ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

خیال رہے کہ رواں سال یکم جنوری 2025 سے اب تک کراچی شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 108 شہریوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.