علی امین گنڈا پور نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا: امیر حیدر ہوتی

0 114

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، علی امین واحد وزیراعلیٰ ہیں جو اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔

امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو محروم رکھنے کیلئے ہمیں نکالا گیا، اسمبلی سے نکالا گیا لیکن میدان سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.