پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کی زیرصدارت پہلا باضابطہ اجلاس

0 105

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارٹی کے صوبائی رہنماؤں کے پہلے باضابطہ اجلاس ‌کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں پارٹی کی صوبائی تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی اور دیگر اہم امور کے حوالے سے تفصیلی غورو خوض کیا گیا، پارٹی رہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مزید مضبوط اور منظم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان جب بھی حکم دیں گے خیبرپختونخوا فرنٹ فٹ سے لیڈ کرینگے۔

جنید اکبر خان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.