پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

0 104

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں جواب طلب کر رکھا ہے۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایف یو جے، حامد میر اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.