کوئٹہ ، 8تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے

تمام ایس ایچ اوز نے تبادلے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

0 113

کوئٹہ(شوریٰ نیوز)کوئٹہ کے 8تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردئیے گئے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاون عاشق خٹک کو انوسیٹی گیشن ونگ کوئٹہ ایس ایچ او زرغون آباد نیاز حسین کو ایس ایچ او ہنہ اوڑک ایس ایچ او صدر ایاز کو تھانہ زرغون آباد انویسٹی گیشن ونگ کوئٹہ کے خیر محمد کو ایس ایچ او نوحصار انویسٹی گیشن ونگ کوئٹہ نصیر نوتکانی کو ایس ایچ او تھانہ صدر ایس ایچ او نوحصار ولی اچکزئی کو انویسٹی گیشن ونگ کوئٹہ جنرل ڈیوٹی پولیس غلام رضا کو ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاون جبکہ ایس ایچ او ہنہ اوڑک مٹھا خان کو ایس ایچ او سول لائن تعینات کیا گیا تمام ایس ایچ اوز نے تبادلے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر ڈیوٹی سرانجام دینا شروع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.