عمران خان ، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر سیف

0 100

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرپابندی حکومت کے ہوش وحواس کھونے کاواضح ثبوت ہے، قید میں موجود ایک شخص نےحکومت کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، ملاقاتوں پرپابندی کامقصد بانی پی ٹی آئی پردباؤ ڈال کرڈیل کیلئےمجبور کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کاحصہ نہیں بنیں گے، حکومت نہ صرف بنیادی انسانی حقوق پامال کررہی ہےبلکہ توہینِ عدالت کی بھی مرتکب ہو رہی ہے، ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پرختم کی جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.