لیہ ، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

بھکر سے میاں چنوں جانیوالی وین کا ٹائی راڈ کھلنے سے حادثہ پیش آیا

0 171

لیہ(شوریٰ نیوز)مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی،بھکر سے میاں چنوں جانیوالی وین کا ٹائی راڈ کھلنے سے حادثہ پیش آیا،مسافر وین اور منی ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ اس دوران وین کا ٹائی راڈ کھل گیا جس کی وجہ سے مسافر وین منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.